کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد یہ بھی عام آدمی کے لیے خریدنا مشکل ہو گیا۔
اکتوبر میں زندہ مرغی 110 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 358 روپے فی کلو سے بڑھ کر 468 روپے فی کلو ہو گئی۔
کراچی میں مرغی کا گوشت 570 روپے فی کلو سے بڑھ کر 740 روپے فی کلو ہو گیا، فی کلو مرغی کا گوشت اکتوبر میں 170 روپے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب کمشنر لسٹ میں فی کلو زندہ مرغی کا بھاؤ 456 روپے ہے جبکہ مرغی کے گوشت کا بھاؤ 685 روپے فی کلو ہے۔
PNP
Comments are closed.