by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کا کویت میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں میں ایک ابتدائی وارننگ ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ علی السالم فوجی اڈے پر امریکی ڈرونز سے متعلق تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب کویتی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دفاعی کارروائیوں کے باعث آئیں۔

بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو پرسکون رہنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.