ہاکی فیڈریشن کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات لینے کا فیصلہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی خواتین ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک یورپی کوچ سے بات چیت جاری ہے۔ رواں ماہ کے آخر تک معاملات طے پا جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یورپی کوچ کی نگرانی میں پاکستان ویمن ہاکی پلیئرز کے یورپ کے ٹورز بھی منعقد ہوں گے۔ بیرن ملک دوروں میں ٹیم کی تربیت کیلئے میچز کا انعقاد نئے کوچ کی ذمہ داری میں شامل ہوگا۔
PNP
Comments are closed.