مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں تازہ چھاپوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
فلسطینی سرکاری ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں نابلس کے قریب واقع قصبہ طیل میں کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 48 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران ایک مکان کو مبینہ طور پر فیلڈ تفتیشی مرکز کے طور پر استعمال کیا گیا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ متعدد علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
یہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیلی قیادت کی جانب سے مغربی کنارے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.