by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولاکوٹ: کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کے بیٹے کو اغواء کر لیا

— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب

کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ کے رہائشی اور پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کے بیٹے کو اغواء کر لیا۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں نسیم کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

راولاکوٹ کے رہائشی اور پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے دلاور کیانی کو کالعدم کمیٹی سے منسلک افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، ان سے لوٹ مار کی اور اغواء کر لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے بیٹے یا خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمے داری کالعدم ایکشن کمیٹی پر ہو گی۔

خاندان کے دیگر افراد نے کہا ہے کہ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں جبکہ دلاور کیانی کے موبائل فون سے نجی تصاویر اور ویڈیوز نکال کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.