شام میں دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم،35 افراد ہلاک،متعدد زخمی
شام میں دو مسافر بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ،اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر کے باعث پیش آیا، تاہم حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ بسوں کی باڈی کو کاٹ کر متعدد مسافروں کو باہر نکالا۔
شامی حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سڑک پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.