by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے نیٹ ورک کے خلاف شکنجہ مزید سخت، 6 مبینہ ایجنٹ گرفتار

کراچی(پی این پی) ایف آئی اے نے غیرملکیوں کے مبینہ شناختی کارڈز بنانے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مبینہ ایجنٹ میں معین، کاشف عرف انصاری، فیروز جوکھیو، سلیم احمد، شہزاد عرف شاہد اور محمد عدنان شامل ہیں۔ملزمان پر غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز بنانے کی ڈیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔گرفتار افراد پہلے سے گرفتار نادرا اہلکاروں سے رابطے میں تھے، ملزمان سے مختلف ڈیجیٹل شواہد اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔مقدمے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے نادرا کے دو افسران، ایک گارڈ اور ایجنٹ کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فیاض احمد، چوکیدار اور ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں۔ ملزمان سے ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ان سے مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔



PNP

Comments are closed.