ابراہم معاہدے کی توثیق: بحرین کے بادشاہ اور اسرائیلی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
منامامہ / یروشلم: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ‘ابراہم معاہدے’ (Abraham Accords) کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس بات چیت کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا بحرین مشرقِ وسطیٰ کا ایک اہم ملک ہے۔ میں نے اس گفتگو کے دوران بحرینی شاہ کو خطے کے لیے ان کی جرات مندانہ قیادت اور ویژن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
2020 میں امریکی ثالثی کے تحت طے پانے والے ابراہم معاہدے کے ذریعے بحرین، متحدہ عرب امارات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل (استوار) کرنے والا دوسرا خلیجی عرب ملک بنا تھا۔
اس اقدام نے عرب ممالک کے اس دیرینہ موقف کو ختم کر دیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عمل صرف اور صرف ایک مستقل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
PNP
Comments are closed.