دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں جبری جنسی غلام بننے والی ” کمفرٹ ویمن” کی یاد میں چودہ اگست کو عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے جنوبی کوریا کےمتعدد علاقوں میں مختلف سرگرمیاں منعقد ہوئیں ۔
یاد رہے کہ چودہ اگست انیس سو اکانوے کو ایک خاتون نے اپنی ذاتی گواہی دے کر جاپانی فوج کی جانب سے خواتین کو “کمفرٹ ویمن ” کے نام پر جبری خدمات پر مجبور کرنے کے تاریک باب کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔اس کے بعد دو سو چالیس متاثرین نےجنوبی کوریا کی حکومت سے “کمفرٹ ویمن” کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا ہے،اب ان میں سے صرف چھ زندہ رہیں۔
حالیہ برسوں میں جاپانی حکومت کے رویے نے تنازع کو ہوا دی ہے جہاں ایک طرف متاثرین کو معاوضے دینے سے انکار کیا جا رہا ہے، وہیں تاریخی نصابی کتب سے “کمفرٹ ویمن ” سے متعلق تمام حوالے حذف کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاپان کے صاحبِ بصیرت افراد کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی جنگی جرائم کا اعتراف کرے اور “کمفرٹ ویمن ” سمیت تمام تاریخی مسائل کے انصاف پسندانہ حل کی راہ ہموار کرے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔