by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کی گورنر سندھ سے ملاقات، پیٹرولیم قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

کراچی (پی این پی): پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی، اور انہیں ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش موجودہ مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نرخ میں تبدیلی کا فیصلہ 15 دن یا 1 ماہ کے وقفے سے کیا جائے، صنعت کو بچانے کیلیے ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دسمبر کی ملک گیر ہڑتال کے موقع پر ہوئے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، حالات اور نقصان کے باوجود وسیع تر ملکی مفاد میں گاڑیاں چلا رہے ہیں۔

 اس پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر وفاقی حکومت کے مشکل فیصلوں میں ساتھ دے۔ نہال ہاشمی نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنجیدگی سے سنے اور اسنہیں حل کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔



PNP

Comments are closed.