کراچی (پی این پی) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق سسٹم بیٹھ جانے سے مسافروں کا امیگریشن عمل عارضی طور پر معطل ہے اور ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ملک کے تمام ائیرپورٹس پر معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن کا عمل معطل ہونے سے ائیرپورٹس پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ دو ہفتے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.