by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں امریکی ریاست مونٹانا سے رکن رائن کیتھ زنکے اور واشنگٹن سے مائیکل جیمز شامل تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور اقتصادی تعاون و خوشحالی کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دوطرفہ اقتصادی روابط، نجی شعبے کے اشتراک اور باہمی تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط میں مضمر ہے۔

فیلڈ مارشل نے کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔

امریکی وفد نے مہمان نوازی پر پاکستان کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا، وفد نے امریکا پاکستان اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔



PNP

Comments are closed.