مراکش نے 650 میل طویل شاہراہ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردی
رباط: مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک قائم شاہراہ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔
یہ شاہراہ عام طور پر تزنیت، داخلہ ایکسپریس وے کے نام سے جانی جاتی ہے، جس کی لمبائی 655 میل (1055 کلومیٹر) ہے جبکہ اس کی تعمیر پر تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم اعزاز پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی انہیں اس شاندار شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔
PNP
Comments are closed.