by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(پی این پی)عالمی ومقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1000روپے سستاہو کر قیمت4لاکھ26ہزار 436روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونا 857روپے سستاہو کر قیمت 3لاکھ 65ہزار600روپے ہوگئی۔

ادھرفی تولہ چاندی 68روپے سستی ہو کر قیمت 6ہزار291روپے ہو گئی۔

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر سستاہو کر4040ڈالر کی سطح پر آگیا



PNP

Comments are closed.