خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق سے متعلق کوئی مشکل کھڑی کررہا ہے تو وہ کون ہے۔۔۔؟قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ناصر عباس کھل کر بول پڑے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق سے متعلق کوئی مشکل کھڑی کررہا ہے تو وہ کون ہے۔۔۔؟قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کھل کر بول پڑے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق سے متعلق کوئی مشکل کھڑی کررہا ہے تو وہ پی پی ہے۔ گورنر راج میں پیپلز پارٹی کا کردار انتہائی غیر جمہوری رہا، اس پارٹی نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
سارا ملبہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ محمود اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کی خاطر اپنی دوستیاں قربان کیں، وہ اپوزیشن لیڈر بننے کےلیے بانی چیئرمین کے پاس نہیں گئے تھے۔ گورنر راج میں پیپلز پارٹی کا کردار انتہائی غیر جمہوری رہا، پی پی نے بلاوجہ حکومت کی سپورٹ کی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، جی بی کے بعد خیبر پختونخوا کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا، صوبے کے عوام کے حقوق سے متعلق کوئی مشکل کھڑی کررہا ہے تو وہ پی پی ہے۔ پیپلز پارٹی دوسروں صوبے کے اندر کیا کررہی ہے؟ پیپلز پارٹی کو تو بات ہی نہیں کرنی چاہیے، صوبوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ بانی کے سوا کوئی نہیں کرسکتا۔بانی سے ملاقات کے بغیر پارٹی یا کوئی کچھ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی والوں کو بھی چاہیے اکثریت سے جو فیصلہ ہو اسی بات کو بیان کریں، اس وقت ذاتی رائے دینے سے کنفیوژن پیدا ہوتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ خیال رکھتا ہوں کہ ایسی بات نہ کروں، جس سے اندر کے اختلافات سامنے آئیں، صوبوں کی تقسیم سے متعلق اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ہ عوام نے میڈیٹ دیا تھا وہ چھین لیا گیا، آپ اس کی حفاظت نہیں کرسکے، (ن )لیگ نے پی ٹی آئی کا 8 فروری کا مینڈیٹ لوٹا اور کہتے ہیں آؤ ہمارے ساتھ بات کریں۔ایم این ایز کو نااہل کیا، صوبے میں گورنر راج لگایا اور کہتے ہیں آؤ ہمارے ساتھ بات کریں، ہم بڑا ڈائیلاگ چاہتے ہیں انہوں نے ساری چیزیں تباہ کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدی باہر آنے چاہیئں، اس کےلیے میثاق جمہوریت جیسی چیزیں ہیں، محمود خان اچکزئی نے بھی کہا کہ تمام جماعتوں کی لیڈرشپ بیٹھے اور ملک کو آئین کی پٹری پر ڈالیں۔
PNP
Comments are closed.