پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی، مگر پاکستان کیلئے کھیلنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے۔ میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان قومی مینز ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ آج مجھے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے کے باوجود پاکستان کے لیے میرا جذبہ اور پیار ختم نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی مگر پاکستان کے لیے کھیلنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے۔ پاکستان کے لیے ہمیشہ ولولے، محنت اور فخر کے ساتھ کھیلا ہوں۔
عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ورلڈکپ کوالیفائی کرنے میں میرا بھی کردار رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے۔ کپتانی تبدیل ہوئی مگر کھیل کے لیے میرا جذبہ ختم نہیں ہوسکتا۔
سابق کپتان نے کہا کہ پہلے کی طرح بھرپور جذبے سے پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ ہاکی نے عزت، پہچان اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.