by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان، ایران میں فٹ بال فروغ کیلئے اہم معاہدہ ہوگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان فٹ بال کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے تحت نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور تکنیکی عملے کے تبادلوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے تربیتی کیمپس اور کوچنگ ایجوکیشن پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال میچز کے انعقاد کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، ایران کے یوتھ فٹبال اور فٹسال کے تجربے سے پاکستان استفادہ کرے گا۔



PNP

Comments are closed.