by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں، بلاول بھٹو

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 30 پولنگ اسٹیشن پر قبضے کے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیر کہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو، جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کرکے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مظفرآباد کے عوام کے لیے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔



PNP

Comments are closed.