by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے، ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 اہلکار زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 12 سے 15 دہشتگرد مارے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کی مذمت کی اور شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔



PNP

Comments are closed.