by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی کا نیا ریلہ چھوڑا گیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں آبی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلال ڈیم سے متعدد مرتبہ پانی کے اخراج کے بعد اب بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑا گیا ہے، جس سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے دریاؤں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے تقریباً 90 ہزار کیوسک پانی پاکستان کی جانب آنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب بعض حلقے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے عمل کو سندھ طاس معاہدے سے جوڑ رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ مؤقف اور صورتِ حال پر متعلقہ حکام کی نگرانی جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سلال ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا، جبکہ آبی وسائل سے متعلق ادارے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.