by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبائی علاقے سوات میں خودکش حملے پر بہت دکھی ہوں، ملالہ یوسف زئی

فائل فوٹو 

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے آبائی علاقے سوات میں خودکش حملے پر بہت دکھی ہیں۔ 

اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کی جان گئی، متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا اندازہ ہے، ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ 

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ سوات کی بچیاں پُرامن زندگی کی خواہش مند رہی ہیں۔ دعا ہے کہ سوات کے لوگ دوبارہ طالبان کے زیرِ سایہ زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔



PNP

Comments are closed.