by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سکول وینز میں گیس سلنڈر لگانے اور گنجائش سے زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائد

کراچی(پی این پی)وزیر تعلیم نے سکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلینڈرز پر سخت پابندی عائد کردی۔

جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایات پر نجی سکولوں کو حفاظتی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت سکول وینز میں غیر محفوظ طریقے سے پیٹرول کی فراہمی پر بھی پابندی عائد ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بوتلوں اور کین کے ذریعے گاڑیوں کے انجن کو پیٹرول فراہم کرنا خطرناک ہے اور سکول وینز میں مقررہ گنجائش سے زائد طلبہ کو بٹھانے پر پابندی ہے، طلبہ کو وین کے فٹ بورڈ پر کھڑا کرکے سفر کرانے پر بھی پابندی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ سکول ٹرانسپورٹ کے لیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ کی کاپی گاڑی میں موجود ہونا ضروری  ہے جب کہ حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مراسلے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو تمام حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، طلبہ کی جان و سلامتی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.