by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اپوزیشن اتحاد کا پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز، شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز اور شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر سیف کے اپوزیشن قیادت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی نوکری چلی گئی ہے، انہیں کوئی لفٹ نہیں کرا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا بیرسٹر سیف کو شوکاز اور شٹ اپ کال دیں۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف کس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو غیر آئینی طور پرختم کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اور اپوزیشن قیادت کے حوالے سے بیرسٹر سیف جھوٹ بول رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزائی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کی گئی۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر ہوں، سرنڈر کی بنیاد پر نہیں۔



PNP

Comments are closed.