by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی

— فائل فوٹو 

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں پر کرکٹ کے حلقوں نے کپتان بابر اعظم اور سلیکشن بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں لیکن سب سے زیادہ سوالات فاسٹ بولر محمد عباس کو ڈراپ کرنے پر اٹھائے گئے۔

محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

اس حوالے سے بابر اعظم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ محمد عباس مکمل فٹ ہیں، انہیں صرف پچ کی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اضافی اسپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا اور محمد عباس کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد عباس کی 2024ء میں قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور اب تک وہ 5 ٹیسٹ میچز میں 28 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے کامیاب ترین فاسٹ بولر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور بنگلادیش جیسی سست وکٹوں پر بھی محمد عباس کا ریکارڈ متاثر کن ہے۔



PNP

Comments are closed.