by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں جعلی 5 ہزار کے نوٹوں کی گردش تاجروں کو محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی (پی این پی) شہر قائد کی مختلف مارکیٹوں میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد تاجروں اور شہریوں کو لین دین کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق شہر میں مبینہ طور پر جعل ساز مختلف طریقوں سے جعلی نوٹ شہریوں اور کاروباری افراد کو دے کر دھوکا دے رہے ہیں، جس کے باعث تاجر برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے بتایا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے لین دین کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے مارکیٹ میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے تاجروں اور عوام کو خبردار کیا کہ خرید و فروخت کے دوران بڑے نوٹوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے اور نوٹ کی اصلیت کی تصدیق کے بعد ہی لین دین کیا جائے، تاکہ ممکنہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔



PNP

Comments are closed.