by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے

اسپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل—-فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کے میچ میں جیسس ڈی میگوئل کی حریف گول کیپر سے زور دار ٹکر ہوئی۔

زور دار ٹکر کے نتیجے میں ڈی میگوئل کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کو ڈی میگوئل کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا گیا تھا، آج صبح میگوئل کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد گول کیپر کو مخالف کھلاڑی سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.