یمنی حدود کے قریب پروجیکٹائل لگنے سے بھارتی بحری جہاز ڈوب گیا
نئی دہلی: انڈیا کے وزیرِ جہاز رانی کا کہنا ہے کہ ایک پروجیکٹائل (داغے جانے والی شے) کے لگنے سے انڈین جہاز یمن کی سمندری حدود کے قریب ڈوب گیا ہے۔
حملے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور جہاز کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوششیں کی گئی تاہم وہ سمندر میں غرقاب ہوگیا۔
اُنھوں نے کہا کہ یمنی کوسٹ گارڈز نے جہاز پر سوار تمام 14 ملاحوں کو بحفاظت بچا لیا ہے۔انڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں اس حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انڈین پرچم بردار تجارتی جہاز ’ایم ایس وی فیضانِ نورِ اولیاء‘ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جو چار اگست کو یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ڈوب گیا تھا۔ جہاز پر سوار تمام 13 انڈین شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.