by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی خطرناک گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتار

کراچی (پی این پی) شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل جھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان ایس آئی یو نے بتایا کہ سولجر بازار کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں جمشید ولد منظور حسین ، محمد وسیم ولد محمد نعیم اور نادر ولد عثمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 5 پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔

 جبکہ گرفتار بھتہ خوروں کے خلاف ایس آئی یو پولیس نے متعدد مقدمات درج کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔



PNP

Comments are closed.