وزیر خارجہ یا اسپیکر کا کوئی دورہ پاکستان اور قطر طے نہیں، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران :ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے وضاحت کی ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ یا پارلیمنٹ کے اسپیکر کے فی الحال پاکستان یا قطر کے دورے کے کوئی بھی باقاعدہ منصوبے یا پروگرام طے نہیں ہیں۔
ترجمان نے انکشاف کیا کہ دورے کے منصوبے طے نہ ہونے کے باوجود ایران دونوں ممالک (پاکستان اور قطر) کے ساتھ سفارتی سطح پر مسلسل رابطہ قائم رکھے ہوئے ہے اور اہم علاقائی و باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال جاری ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ یا اسپیکرِ پارلیمنٹ کا پاکستان یا قطر کا فی الحال کوئی سفر طے نہیں ہے۔
ایران پاکستان اور قطر دونوں کے ساتھ علاقائی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت اور گفتگو جاری رکھے ہوئے ہے۔
PNP
Comments are closed.