ایرانی خطرہ ختم کرنے کا واحد راستہ حکومت کا تختہ الٹنا ہے، موساد کو ہدایات جاری کر دیں ، نیتن یاہو
تل ابایب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا واحد راستہ وہاں کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔
جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ ’ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا، لیکن اسرائیل نے اسے ایسا کرنے سے پوری طاقت کے ساتھ روک دیا ہے، ان کے بقول ایران جوہری بم بنانے کی کوشش بھی کر رہا تھا، جسے روک دیا گیا، تاہم ایران اب بھی یہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران کے خلاف حالیہ دنوں میں اپنے سخت بیانات میں مزید شدت لاتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ صورتحال ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے اسرائیلی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کو اس حوالے سے حکم جاری کر دیا ہے۔
تاہم اسرائیلی وزیرِاعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حکم پر کب اور کس طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔ایران طویل عرصے سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کے الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔
PNP
Comments are closed.