جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 11 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں جنوبی لبنان کے شہر تبنین میں واقع ایک قبرستان کی جنازہ گاہ کی چھت کو بھی نقصان پہنچا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ردِعمل میں کی گئیں۔ فوج کے مطابق حملوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب فوری طور پر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ حالیہ حملوں کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جبکہ خطے کی صورتحال پر عالمی برادری بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
PNP
Comments are closed.