by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ، پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی، یمنی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک

ریاض:یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبہ نجران پر حملہ کیا جس میں 11 شہری زخمی ہو گئے۔

سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں کے حملہ کے زخمیوں میں 7 سعودی شہری، ایک یمنی، 2 مصری اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں، جبکہ متاثرین میں چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی کو اندھا دھند نشانہ بنایا، یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب یمنی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے صوبہ مأرب میں حوثیوں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں حکومتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مأرب کے جنوبی علاقے حریب میں حوثیوں کے ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.