انڈونیشیا کے ساحلی علاقے کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی۔
زلزلہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 4 بج کر 58 منٹ پر آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی تقریباً 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
💢زلزال مدمر بقوة 7.7 درجة يضرب إندونيسيا. pic.twitter.com/c1soeeINIG
— Radio (@video_00) August 15, 2026
انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے زلزلے کے فوراً بعد ممکنہ سونامی کے خطرے سے خبردار کیا۔ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ زیرِ سمندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلیا کی سرزمین، جزائر یا دیگر علاقوں کو سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔
PNP
Comments are closed.