اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔
سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان وزرائے خارجہ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے جبکہ افغان وزیرِ خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
اجلاس میں علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ، توانائی کے شعبوں میں تعاون اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے امکانات پر بات ہو گی۔
PNP
Comments are closed.