کراچی(پی این پی)ورلڈ بینک نے سندھ میں مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ منظور شدہ رقم سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
اس منصوبے سے سندھ کے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، سولر سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ منصوبہ بچوں میں قد کی کمی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
PNP
Comments are closed.