پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے شہر گوجر خان میں 2 روز قبل اپنی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بہن کو قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا ہے۔
مقتولہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ میری بیٹی کو میرے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
واضح رہے کہ مقتولہ نے رواں سال جنوری میں رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی اپنے شوہر کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی اور 4 دن قبل میرا بیٹا صلح صفائی کر کے بہن کو کراچی سے واپس گھر لے آیا تھا۔
PNP
Comments are closed.