by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر کل گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر کل (اتوار 16 اگست) گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں منعم ظفر نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ وصول کرچکی ہے۔ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکام حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

لاہور میں بھی جماعت اسلامی کے زیر انتظام پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج دھرنا چیئرنگ کراس مال روڈ پر دیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.