by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران سے جنگ کے دوران امریکا کی دو بڑی ترجیحات سامنے آگئیں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران واشنگٹن کی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی پہلی ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم سطح پر برقرار رکھنا ہے، جبکہ دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکا اپنے مقرر کردہ دونوں اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔

امریکی نائب صدر نے موجودہ صورتحال کو غیر یقینی اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے حالات میں تیزی سے تبدیلی آسکتی ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت کا طرزِ عمل بعض اوقات غیر متوقع ہوتا ہے اور ماضی میں کیے گئے وعدوں پر بھی ہمیشہ عمل نہیں کیا گیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایران سے متعلق آئندہ پیش رفت کے بارے میں حتمی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ تاہم امریکا اپنی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایک طرف توانائی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر توجہ دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کو بھی اہم مقصد سمجھتا ہے۔

PNP

Comments are closed.