by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا اور دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے: مصطفیٰ کمال

کراچی(پی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا اور دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں تنظیمی ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے دشمن اس شہر اور صوبے کی لسانی اکائیوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب و زبانیں بولنے والوں کو گلے لگانا ہماری ذمے داری ہے، پیپلز پارٹی پورے سندھ کی نمائندہ نہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پاکستان آج ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑا ہے، ماضی کے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.