اماراتی آئل ٹینکر کا رخ بندرعباس کی جانب موڑ دیا گیا، ایرانی میڈیا
تہران: ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں روکے گئے متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر کا رخ بندرعباس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
یہ تیل بردار بحری جہاز اس سے قبل آبنائے ہرمز کے شمالی حصے میں تحویل میں لیا گیا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس آئل ٹینکر کی ابتدائی منزل امارات کی جبل علی بندرگاہ تھی، تاہم اب اس کا رخ بندرعباس کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ اپنی تمام تجارتی سرگرمیاں اور مالی لین دین تا حکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.