by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلاول ینگ اور جذباتی ہیں، ہم نے جواب ضرور دیا لیکن مناسب حد تک ، ہمیں بھی تو اپنے لوگوں کو جواب دینا ہے: طلال چودھری

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری  نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ینگ اور جذباتی ہیں، صدر مملکت اور وزیراعظم ہمیشہ بات چیت سے چیزوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہم نے رد عمل دیا ہے، ہمیں بھی تو اپنے لوگوں کو جواب دینا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہم نے جواب ضرور دیا لیکن مناسب حد تک، کوئی ایسی بات نہیں کی جیسے بلاول بھٹو نے کیں۔ مذاکرات اور برداشت کی بات کرتے ہیں تو وہ وزیر داخلہ اور وزراء کا مؤقف کیوں برداشت نہیں کرتے، یہاں تو درجہ چہارم کی تقرری سے وزیراعظم بننے تک ایک ایک چیز پر مشاورت ہوئی ہے۔ 

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی قانون سازی کمیٹی میں اتحادیوں کے سامنے رکھی جاتی ہے پھر پارلیمنٹ میں آتی ہے، جو بات جمہور سے متعلق ہے وہ جمہوری طریقے سے ہی طے ہوگی۔ جمہوری طریقے میں یہ تو بڑی جماعتیں ہیں چھوٹی جماعت کو بھی باہر نہیں رکھ سکتے، اتنے بڑے فیصلے اتفاق رائے کے بغیر کرنے ہی نہیں چاہیئیں اور ہوں گے بھی نہیں۔ انتظامی یونٹس کی بات گورننس کی بہتری کے لیے ہو رہی ہے کسی کی خواہش پر نہیں، یہ پاکستان کی بات ہو رہی ہے کسی ایک صوبے کی بات نہیں ہو رہی۔  پی ڈی ایم سے لے کر آج تک کوئی بھی چیز آئین سے باہر نہیں کی گئی، تمام چیزیں اتحادیوں خصوصاً پیپلز پارٹی کے ساتھ بھرپور مشاورت کے بعد ہوئی ہیں۔



PNP

Comments are closed.