by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی والے خوش فہمی میں نہ رہیں، بلاول انہیں نہیں کسی اور کو سنا رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

فوٹو بشکریہ مصطفیٰ کمال/فیس بیک

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خوش فہمی میں نہ رہیں، بلاول انہیں نہیں کسی اور کو سنا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومت کے اختیارات مانگے، پیپلز پارٹی نے بلڈوز کیا۔ وزیراعظم، ن لیگ اور دیگر جماعتیں تیار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں آپ 18 سال سے حکمرانی کر رہے ہیں، اس صوبے میں آپ کا برتاؤ کیا ہے۔ دنیا چاند پر جارہی ہے اور کراچی سے خبر آتی ہے کہ بچہ گٹر میں گر کر مرگیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں 18 سال سے ایک پارٹی کی حکمرانی ہے 22 ہزار ارب روپے خرچ ہوئے۔ 

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پہلے کراچی ایک ضلع تھا آج 7 اضلاع ہیں۔ مردم شماری میں ڈپٹی کمشنرز انچارج تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق خوش فہمی میں نہ رہیں۔ بلاول جو فرما رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے لیے نہیں کسی اور کو سنا رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.