by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے اہل خانہ کل جے آئی ٹی کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے اور جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میر رضا کے اہل خانہ کو بتائے بغیر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا اور تحقیقات کے ٹی او آرز پبلک نہیں کیے گئے۔

جبران ناصر نے مزید کہا کہ پولیس تحقیقاتی رپورٹ کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس رپورٹ پیش کرنے سے پہلے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیوں کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش کے نتائج کو جانتے ہیں اور وہ اس سے متفق نہیں ہیں؟

میر رضا کے والد کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ سوال اٹھایا کہ جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟، پولیس افسران کے مجرمانہ رویے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟



PNP

Comments are closed.