روس کی امریکا ایران کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی کردار کی پیشکش
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی معاونت کی پیشکش کردی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے روسی صدر ولادیمر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان جامع سٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایرانی قوم کی مزاحمت کو اہم تاریخی مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہے۔
روسی صدر ولادیمر پوتن نے کہا کہ روس کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور ضروری معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو مختلف محاذوں پر شدید دباؤ اور جنگی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مذاکرات کی کوششوں کے ساتھ مزاحمت بھی جاری رکھے گا۔
PNP
Comments are closed.