ایرانی حملوں کا خوف،امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کردیا
واشنگٹن: ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد امریکی فوج کی جانب سے کویت میں واقع اہم فوجی اڈہ کیمپ بیورنگ خالی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے ابتدائی دنوں میں کیمپ بیورنگ کو شدید میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد امریکی فوجیوں نے اڈہ خالی کرکے کویتی صحرا میں عارضی ٹھکانے قائم کرلیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران فوجی اڈے کو نقصان بھی پہنچا، جبکہ حملوں کی شدت سے متعلق ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق صورتحال اس حد تک سنگین ہوگئی تھی کہ اہلکاروں کے پاس اڈہ چھوڑنے کے سوا کوئی قابل عمل راستہ نہیں بچا تھا۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی فوجیوں کو دفاعی نظام اور جنگی سازوسامان کی کمی کا بھی سامنا رہا۔ اڈے پر موجود 100 سے زائد امریکی فوجیوں نے کویتی صحرا میں عارضی فوجی مراکز قائم کیے۔
رپورٹ کے مطابق کیمپ بیورنگ پر حملوں میں ایف فائیو جنگی طیاروں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، جبکہ امریکی فوج کو پیٹریاٹ میزائلوں سمیت دیگر دفاعی سامان کی قلت کا سامنا رہا۔
تاہم رپورٹ کے مطابق کیمپ بیورنگ اور کویتی صحرا میں قائم عارضی امریکی ٹھکانوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں کسی امریکی فوجی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
PNP
Comments are closed.