پمز میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہیں دی جائے گی، وزیر اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزرات صحت کے امور اور پمز میں آتشزدگی کے واقعے پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں پمز آتشزدگی واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم آفس اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیرِ صحت سید مصطفی کمال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، سکریٹری صحت اور ای ڈی پمز اسپتال نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعظم کو شعبہ صحت سمیت پمز آتشزدگی واقعے پر جاری تحقیقات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیرِاعظم کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
انھوں نے ہدایت کی کہ وزیرِ صحت اور سیکریٹری متبادل دنوں میں پمز اسپتال میں ذاتی موجودگی یقینی بنائیں اور اپنی نگرانی میں اسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کروائیں۔
انھوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی بہتری اور حفاظی اقدامات کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
PNP
Comments are closed.