by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نور بخاری کا ہونٹوں پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے ہونٹوں میں فلرز لگوانے کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو سخت جواب دے دیا۔

حال ہی میں نور بخاری نے سوشل میڈیا پر ایک مذہبی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سلام کو عام کرنے کا پیغام دیا تاہم صارفین کی توجہ ان کے پیغام کے بجائے ہونٹوں پر مرکوز ہو گئی۔

اداکارہ نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ ان کے ہونٹوں میں کوئی فلرز نہیں بلکہ لپ گلوس کی وجہ سے وہ ایسے دکھائی دے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کے مذہبی پیغام کو نظرانداز کر کے ظاہری شکل میں خامیاں تلاش کرنا شروع کر دیں۔

نور بخاری نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ہدایت سے منہ موڑنے والوں کو سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

https://youtu.be/HbiAHnoZ8rc?si=BbsOqUUSA7z50-rS

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے ہونٹ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں تو وہ اس پر اللہ کی شکر گزار ہیں، لوگوں کو دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کے بجائے انہیں قبول کرنا چاہیے۔



PNP

Comments are closed.