by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جامعہ کراچی کے طلبا کی اسٹوڈنٹ یونینز کے قیام کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فائل فوٹو 

جامعہ کراچی کے طلباء نے اسٹوڈنٹ یونینز کے قیام کے لیے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز، سیکریٹری محکہ کالج ایجوکیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ کی منظوری کے باجود اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات کے لیے ضوابط تشکیل نہیں دیے گیے ہیں۔

فریقین کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ​حکومت سندھ کو قواعد کی جانچ پڑتال کر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی جائے جبکہ جامعہ کراچی کو الیکشن کمیشن قائم کرنے اور اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کی فوری ہدایت جاری کی جائے۔



PNP

Comments are closed.