by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا: عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا پر خطے کے ممالک کی خودمختاری کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عباس عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس بات سے واقف نہیں کہ امریکا نے اپنے ابتدائی حملوں کے دوران بعض عرب ممالک کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود استعمال کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی شہری بھی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایسے فریق کے خلاف جواب دینے سے قبل مزید کتنا انتظار کرنا چاہیے جو ان کے بقول نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی ایران کی۔

عراقچی نے یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دیا ہے۔ ان کے مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران امریکی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ خطے کے بعض ممالک کی حدود کے استعمال پر بھی شدید اعتراض رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔

PNP

Comments are closed.