by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ، شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی(پی این پی) ایف آئی اے کراچی نے سعودی ورک ویزا اور اقامہ کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل  کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے شہری سے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے نام پر 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف FIR No. 223/2026 شہری کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے شہری سے اس کے بھائی کے لیے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے عوض مذکورہ رقم وصول کی۔

 ایف آئی آر کے مطابق رقم وصول کرنے کے باوجود ملزمان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور رقم واپس کرنے سے بھی انکار کردیا۔ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے دونوں نامزد ملزمان محمد شہزاد احمد بھٹی اور حبیب الرحمٰن کو گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.